امیر قطر کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار

2018-08-08 17:32:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی ) قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور عام انتخابات میں انکی جماعت کی کامیابی پرمبارکباد دی۔شیخ تمیم نے پاکستان کی آئندہ حکومت کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی اور متوقع وزیراعظم کو قطر کادورہ کرنے کی دعوت دی۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ دونوں حکومتیں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ملکر کام کرینگی۔

شیئر

Related stories