پاکستان بھر میں اقلیتوں کادن شایان شان طریقے سے منایا گیا

2018-08-11 15:50:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی )   ملک بھر میں اقلیتوں کادن منایا گیا  ،مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے پورے ملک میں سیمیناروں اور سماجی اجتماعات سمیت مختلف تقاریب کااہتمام کیا۔ ہفتہ کو ملک بھر میں اقلیتوں کادن منایا گیا  جس کامقصد قیام پاکستان اورقومی تعمیر میں اقلیتوں کے کردار اور ان کی قربانیوں کواجاگر کرناہے۔اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے پورے ملک میں سیمیناروں اور سماجی اجتماعات سمیت مختلف تقاریب کااہتمام کیا۔یہ دن ہمیں قائداعظم محمدعلی جناح کی اس سوچ اور نظریے کی یاددلاتا ہے جنہوں نے گیارہ اگست انیس سوسینتالیس کوقانون ساز اسمبلی سے اپنے خطاب میں اعلان کیاتھا کہ اقلیتوں کو پاکستان میں اپنے مذہبی عقائد پرعملدرآمد کی مکمل اجازت ہوگی۔یہ دن حکومت کے اس عزم کی تجدید کادن ہے کہ ہم قائداعظم محمدعلی جناح کے افکار پرعملدرآمد کرتے ہوئے پا کستان کو اعتدال پسندانہ، آزادانہ اور ترقی پسند ملک بنائیں گے۔


شیئر

Related stories