گلگت' کارگاہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ' 3 اہلکار شہید' 2 زخمی

2018-08-11 15:51:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گلگت(آئی این پی) گلگت بلتستان کے علاقے کارگاہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔پولیس کا علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن 'جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ہفتہ کو پولیس ذرائع کے مطابق کارگاہ میں علی الصبح پولیس چوکی پر 8 سے 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا۔اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔


شیئر

Related stories