​ پاکستانی اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت 15ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس، ارکان نے حلف اٹھالیا

2018-08-13 17:08:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 اسلام آباد(آئی این پی ) 15 قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حلف لیا،اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا،اولین اجلاس میں عمران خان قائد ایوان کے لیے مخصوص نشست کے ساتھ والی نشست پر براجمان رہے ۔ شہباز شریف، احسن  اقبال اور رانا تنویر ساتھ ساتھ نشستوں پر بیٹھے   جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے نفیسہ شاہ کے ساتھ والی نشست سنبھالی ۔ پیر کو اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پندرہویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ہوا ۔ اسمبلی کے اجلاس کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور تمام اراکین نے بصد احترام کھڑے ہوکر قومی ترانہ سنا جس کے بعد تلاوت کلام پاک کی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس کے آغاز میں نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی اور حلف کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے 15 اگست کی تاریخ کا اعلان کیا اور طریقہ کار بھی بتایا۔اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا جس کے بعد اراکین کی جانب سے رول آف ممبرز کے رجسٹر پر دستخط کیئے  ۔اولین اجلاس میں عمران خان قائد ایوان کے لیے مخصوص نشست کے ساتھ والی نشست پر براجمان  رہے ۔ شہباز شریف، احسن  اقبال اور رانا تنویر ساتھ ساتھ نشستوں پر بیٹھے  جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے نفیسہ شاہ کے ساتھ والی نشست سنبھالی ۔اراکین قومی اسمبلی حروف تہجی  نے  ترتیب سے رجسٹر پر دستخط کیئے ، سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے رجسٹر پر دستخط کئے، اس موقع پر ایک خاتون رکن نے نعرے بازی کی تو اسپیکر نے انہیں روک دیا۔حلف برداری سے قبل اسپیکر نے نئے اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا اعلان کیا، جس کے مطابق اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا اور اسی روز نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی کے ایوان کی کارروائی سنبھال کر  ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن کروائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔


شیئر

Related stories