پاکستان کا یوم آزادی پر 30 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

2018-08-13 17:09:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی )   پاکستان نے یوم آزادی پر 30 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امید ہے کہ بھارت کی جانب سے بھی اس اقدام کے جواب میں مثبت رویہ دکھایا جائے گا ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق یوم آزادی پر بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے جب کہ رہائی پانے والے قیدیوں میں 27 بھارتی ماہی گیر بھی شامل ہے۔ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ بھارت کی جانب سے بھی اس اقدام کے جواب میں مثبت رویہ دکھایا جائے گا۔


شیئر

Related stories