پاکستان سے دوستی کا ایک خاص رشتہ بن گیا ہے،برطانوی ہائی کمشنر

2018-08-14 19:52:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 اسلام آباد (آئی این پی ) برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے کہا کہ میرا پاکستان سے دوستی کا ایک خاص رشتہ بن گیا ہے،مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہایت شاندار ہے۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ سب کو پاکستان کی سالگرہ مبارک ہو، پاکستان زندہ باد۔انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کی72ویں سالگرہ منائی جارہی ہے،71سالوں میں سے 12سال پاکستان آتا رہا ہوں اور 5سال یہاں میں نے قیام بھی کیا۔برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا اپنے پیغام میں یہ بھی کہنا ہے کہ برطانوی حکومت اور عوام پاکستان کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔


شیئر

Related stories