​بیرو ن ملک پاکستانی سفارتخانوں میں یوم آزادی بھرپور جوش وجذبے سے منایاگیا

2018-08-15 18:42:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

  اسلام آباد (آئی این پی ) بیرو ن ملک پاکستانی سفارتخانوں میں یوم آزادی بھرپور جوش وجذبے سے منایاگیا۔کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے اوٹاوا میں قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر کینیڈا کی مسلح افواج نے گارڈ آف آنرپیش کیا۔نیویارک میں پاکستان ہائوس میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے کامیاب انعقاد سے جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستانی عوام کاعزم ایک بارپھرواضح ہوگیاہے۔یورپی یونین ،بلجیئم اورلکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر نغمانہ اے ہاشمی نے برسلز میں قومی پرچم لہرایا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دینے والے شہریوں، مسلح افواج ،پولیس اوررینجرز کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔جدہ، ڈھاکہ، قاہرہ، نیپال اورسری لنکا میں پاکستانی سفارتخانوں میں بھی ایسی ہی تقریبات ہوئیں۔

 


شیئر

Related stories