​چین پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کاخواہشمند ہے، چینی سفیر یاؤ جنگ

2018-08-17 15:30:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

  اسلام  آباد (آئی این پی ) پاکستان میں چین کے سفیریاؤجنگ نے کہاہے کہ ان کاملک پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کاخواہشمند ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی سے ملاقات کے بعداسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے عمران خان پراعتماد کااظہار کیاہے اور چین نئی حکومت کے ساتھ تمام شعبوں میں مکمل تعاون کرے گا۔ایک سوال پر انہوں نے امیدظاہر کی کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔چینی سفیر نے کہاکہ عمران خان متعدد بار اس امر کااظہار کرچکے ہیں کہ پاکستان بدعنوانی اور غربت کے خاتمے، ماحولیاتی تحفظ اورسماجی ترقی سمیت نظم ونسق کے شعبوں میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے میں گہری دلچسپی رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان کے تمام حصوں کو فائدہ پہنچے گا۔


شیئر

Related stories