عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

2018-08-18 15:54:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد(آئی این پی )  پاکستان تحریک انساف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،صدر مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا،حلف برداری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے حلف کی دستاویز پر دستخط کیا،تقریب کے بعد نو منتخب وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا  گیا۔ ہفتہ کو   پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیاایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری سے پہلے قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے بعد کابینہ سکریٹری نے صدر مملکت سے تقریب شروع کرنیکی اجازت طلب کی۔تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے حلف کی دستاویز پر دستخط کیا۔تقریب کے بعد نو منتخب وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا  گیا ۔تقریب حلف برداری میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات، اسپیکر  اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز،  سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، سابق کرکٹر وسیم اکرم اور اداکار جاوید شیخ، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، نعیم الحق، مراد سعید، ابرار الحق اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور گلے بھی ملے۔وزیراعظم عمران خان کی ایوان صدر آمد پر صرف 7 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ پہنچے۔ ایوان صدر پہنچے تو وہاں موجود افسران نے ان کا استقبال کیا۔ حلف برداری سے پہلے انہوں نے کالی شیروانی کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی طور پر بھارت سے پاکستان تشریف لائے ہیں۔حلف برداری کے بعد عمران خان وزیراعظم ہاس کی کالونی میں واقع ملٹری سیکریٹری کے چھوٹے مکان میں رہیں گے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔گزشتہ روز پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے لیے قومی اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں عمران خان 176 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوئے۔ جبکہ تقریب حلف برداری میں جب آرمی چیف جنرل تقریب میں شریک مہمانوںسے مصافحہ کرتے ہوئے آگے بڑھے تو سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سندھونے آگے بڑھ کر آرمی چیف کو گلے لگا لیا اور بڑے خوشگوارموڈ میں آرمی چیف سے بات چیت کی۔


شیئر

Related stories