وزیر اعظم عمران خان کو حلف اٹھانے کے بعد گارڈ آف آنر پیش گیا'عمران خان نے اسٹاف سے مصافحہ کیا

2018-08-18 15:55:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد(آئی این پی) عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری سے پہلے قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے بعد کابینہ سکریٹری نے صدر مملکت سے تقریب شروع کرنیکی اجازت طلب کی۔تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے حلف کی دستاویز پر دستخط کیا۔تقریب کے بعد نو منتخب وزیراعظم کو  وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔گارڈ آف آنر کے بعد عمران خان نے اسٹاف سے مصافحہ کیا۔


شیئر

Related stories