ہائبرڈ گندم کی مد میں چین اور پاکستان کے تعاون میں اضافہ

2018-08-21 16:39:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


موجودہ سال" دی بیلٹ انڈ  روڈ انیشیٹیو"   کا پانچواں سال  ہے. گزشتہ پانچ سالوں کے دوران "دی بیلڈ انڈ روڈ" کے تحت ہائبرڈ گندم کی مد میں چین اور پاکستان کے درمیان تحقیق اور تعاون کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے. ان کامیابیوں سے نہ صرف پاکستان کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، بلکہ  پوری  دنیا میں چین کی زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے  نیا راستہ کھولے گا.
پاکستان میں گندم کی پیداوار ملک میں خوراک کی سیکیورٹی سے تعلق رکھتی ہے۔دو ہزار سولہ میں پشاور یونیورسٹی کے دانشوروں نے پتہ لگا یا کہ بیجنگ زرعی سائنس اکیڈمی کے سائنسدانوں نے زیادہ  پیداوار کی حامل ہائبرڈ گندم دریافت کی ہے ۔ اس لیے دونوں فریقوں نے باہمی تعاون کے تعلقات قائم کیے۔دو ہزار سترہ تک باہمی تعاون کے سلسلے میں بڑی پیش رفت ہوئی ۔ پشاور یونیورسٹی  کے پروفیسر محمد عارف نے بتایا کہ پاکستان میں گندم کی فی ہیکٹر پیداوار دو ہزار سات کلوگرام بنتی ہے۔ جبکہ چینی سائنسدانوں کی دریافت کردہ گندم کی پیداوار چھ ہزار کلوگرام تک پہنچ سکتی ہے۔
چین میں پاکستان کے سابق اقتصادی اتاشی ضمیر احمد اعوان نے بتایا کہ دی بیلٹ انڈ روڈ  نہ صرف چین بلکہ پاکستانی عوام کا خواب بھی ہے۔چین میں ہائبرڈ گنڈم کی پیداوار بہت زیادہ ہے۔پاکستان میں  چینی گندم کی کاشت سے پاکستانی کسانوں اور عوام کو خاطر خواہ فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اور پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی کی ضمانت  بھی مل گئی ہے۔


شیئر

Related stories