چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا حکومتی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

2018-08-27 19:24:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد( آئی این پی ) پاکستانی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پاک  چین مثالی دوستی ہمیشہ ہر امتحان پر پوری اتری ہے اور دونوں دوست ممالک نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسر ے کے موقف کی حمایت کی ہے۔پاک  چین اقتصادی راہداری (سی پیک )منصوبہ نہ صرف دونوں ہمسایہ ممالک بلکہ پورے خطے کی تر قی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  چین کے سفیر یاؤ جنگ   سے ملاقات کے دوران کیا ۔پیر کو چین کے سفیر یاؤ جنگ  نے  ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں دوطر فہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کی دوستی کا رشتہ باہمی اعتماد اور احترا م کی مضبوظ بنیادوں پر استوار ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ  پاکستان میں نئی منتخب ہونے والی تحریک انصاف کی حکومت سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔دونوں ممالک کے مابین اراکین پارلیمنٹ اور عوامی رابطوں کو فروغ دے کر دو طر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ  دونوں ممالک کی پارلیمنٹ پہلے سے موجود باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔پاک چین باہمی تجارت میں حائل تمام مشکلات کو قانوں سازی کے ذریعے دور کیا جائے گا۔

شیئر

Related stories