چین کے سفیریاؤ جنگ کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

2018-08-27 19:25:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد( آئی این پی )چین کے سفیریاؤ جنگ نے سپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کو چین کے صدر، وزیراعظم اور نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین کی جانب سے سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہا ں ہے ۔دونوں ممالک کی قیادتیں تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور اقتصادی راہداری منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے پر عزم ہیں۔خطے میں امن و سلامتی اور تر قی اور خوشحالی کے لیے پاکستان اور چین کے مابین قریبی تعاون ناگزیر ہے ۔چین پاکستان میں نئی منتخب ہونے والی حکومت کے ساتھ مل کر خطے کی تر قی و استحکام کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔

شیئر

Related stories