وزیراعظم پاکستان کاایف آئی اے ،نیب کے درمیان بہتر روابط کی ضرورت پر زور

2018-08-28 18:15:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے وائٹ کالر کرائم اور دیگر بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے وفاقی تحقیقاتی ادارے اور قومی احتساب بیورو کے درمیان بہتر روابط کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ اسلام آباد میں وزارت داخلہ اور اس سے متعلقہ محکموں کی ایک بریفنگ میں اظہار خیال کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ اور غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجی گئی لوٹی ہوئی دولت واپس لانا حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسی بے ضابطگیوں  کےخلاف نظام کو مضبوط کرنے کے علاوہ ان اہداف کے حصول کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔عمران خان نے وزارت داخلہ کو خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ملک کی سلامتی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مزید موثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

شیئر

Related stories