چین کے سول ایوی ایشن کی گوانگ جو اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازکا افتتا ح
2018-08-29 11:08:54
اٹھائیس تاریخ کو چائنا سدرن ایئر لائنز نے گوانگ جو اور لاہور کے درمیا ن پہلی براہ راست پرواز کا افتتاح کردیا ہے۔جو چین کے سول ایوی ایشن کی گوانگ جو اور لاہور کے درمیان پہلی براہ راست پرواز ہے۔ اس پرواز سے چین اور پاکستان کے درمیان ایک آسان فضائی راستہ فراہم ہوا ہےجس سے دی پیلٹ انڈ روڈ کے راستے پرواقع ممالک اور علاقوں کےتعاون کو فروع ملے گا۔ گوانگ جو اور لاہور کے درمیان براہ راست پرواز ہفتے میں چار مرتبہ پیر،منگل،جمعہ اور ہفتہ کی سہ پہر پانچ بج کر پینتیس منٹ پرگوانگ حو سے روانہ ہوگی اور شام آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ اسی طرح اسی روز رات دس بجے لاہورسےروانہ ہوکر اگلے روز صبح چھ بج کر پچاس منٹ گوانگ جو پہنچے گی۔