پاک بھارت آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات نیسپاک آفس میں شروع

2018-08-29 19:13:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

لاہور(آئی این پی ) پاک بھارت آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات  نیسپاک آفس میں شروع ہوگئے ۔بھارتی وفد پاکستان  کے  بھارت کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پکل دل اور لوئر کلنئی پر اعتراضات پر   اپنا  موقف پیش کریگا۔  یپاکستان اور بھارتی انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں بھارتی وفد کی سربراہی بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینہ جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی پاکستان انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت دریائے چناب پر 1500 میگاواٹ کا پکل ڈل ڈیم اور 45 میگاواٹ کا لوئر کلنائی ڈیم بنا رہا ہے جس پر پاکستان کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا۔پاکستان کا موقف  ہے کہ دونوں منصوبوں کا ڈیزائن پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پائے جانے والے 1960 کے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی ہے۔


شیئر

Related stories