نیول چیف نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

2018-08-30 16:16:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی )پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر عباسی نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر  پودا لگا کر  شجر کاری مہم کا آغاز   کرتے ہوئے کہا  ہے کہ   10 لاکھ پودے لگائے جانے کی مہم خوش آئند ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں،ہر پودے پر ایک نمبر ہوگا اور اس کی مسلسل نگہداشت کی جائے گی۔پاک بحریہ ساحلی علاقوں پر 20 لاکھ مینگرووز لگائے گی۔ایڈمرل ظفر عباسی  نے کہا   کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کراچی کے شہری متاثر ہو رہے ہیں۔ کراچی فش ہاربر ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہو رہا ہے۔ پاکستان میں جنگلات کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے جو تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے موحولیاتی تبدیلیاں مسائل کا سبب بن رہی ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں درختوں کو ایندھن بنانے سے روکنا چاہیئے۔

شیئر

Related stories