ڈیموں میں پانی کے قابل استعمال ذخیرے میں 40ہزارایکڑفٹ کااضافہ ہو گیا
2018-08-30 16:22:54
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان میں ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق ارسا کی جانب سے رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق تربیلا ڈیم میں 60 لاکھ 47 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا ڈیم میں 29لاکھ 84 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں 2 لاکھ 78 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ دریا ئو ں میں پانی کی آمد 2لاکھ 40ہزار 900کیوسک رہی جبکہ پانی کا اخراج 2لاکھ 32 ہزار 900 کیوسک رہا ۔ارسا کا مزید کہنا تھا کہ کل کے مقابلے میں پانی کے قابل استعمال ذخیرے میں 40ہزارایکڑفٹ کااضافہ ہوا جس کے بعد ڈیموں میں پانی کاقابل استعمال ذخیرہ 93لاکھ 9ہزارایکڑ فٹ موجود ہے ۔