سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان جیواکنامک معاہدہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

2018-08-31 19:13:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی )  پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ فوج بھی حکومت کا ماتحت ادارہ ہے۔بڑی خوشی کی بات ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ادارے نہ صرف ایک پیج پر ہیں بلکہ ایک کتاب بھی پڑھ رہے ہیں۔ تمام اداروں کی مشترکہ حکمت عملی سے ہی آگے،پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے۔کشمیر کے معاملات کے بغیر کوئی اسٹریٹیجک گفتگو مکمل نہیں ہوسکتی۔ افغانستان میں بھی استحکام کے خواہاں ہیں۔سی پیک چین اور پاکستان کےدرمیان جیواکنامک معاہدہ ہے۔ سی پیک کے تحت 42 ارب ڈالر کے مزید پروجیکٹ آنے ہیں۔ چین کے ساتاقتصادی معاہدے کو آگے بڑھائیں گے۔

شیئر

Related stories