وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے سفیر یا ئو جنگ کی ملاقات

2018-08-31 19:14:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستانی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا  ہے کہ سی پیک پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔پاکستان ریلوے کے شعبہ میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے جبکہ چینی سفیر نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے سفیر  یائو جنگ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ریلوے کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی غرض سے ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کا اظہار کیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور پاکستان ریلوے کے شعبہ میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے ریلوے سے متعلقہ منصوبوں میں چین کے تعاون کی تعریف کی۔ اس موقع پر ریلوے کے حوالہ سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور چینی سفیر نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیئر

Related stories