صدارتی انتخاب، الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی
2018-09-02 18:47:49
اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی ۔ووٹ کی رازداری یقینی بنانے کیلئے موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں نہیں لے جایاجاسکتا۔ اسمبلی چیمبر میں ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں پرموبائل فون لیجانے پرپابندی ہوگی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق صدارتی انتخاب کے دوران 4 ستمبر کو پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے بطور ریٹرننگ افسر پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی سے متعلق پانچوں پریزائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب خفیہ ووٹ کے ذریعے ہوتا ہے۔