امریکا نے پاکستان کی 2 کمپنیوں پر پابندیاں،30کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کردی

2018-09-02 18:48:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

واشنگٹن(آئی این پی ) ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لیے دی جانے والی 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کردی گئی ہے جب کہ امداد کی منسوخی کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کیا جب کہ پاکستان کی 2 کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ترجمان پینٹاگون  نے کہا ہے کہ تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے لیے اسلام آباد پر دباو  ڈالتے رہیں گے۔پاکستان کی امداد کی منسوخی کا نوٹی فکیشن ستمبر کے آخر تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے روکی جانے والی اب تک کی امداد میں کٹوتی کی مجموعی مالیت 800 ملین ڈالرز ہو گئی ہے۔


شیئر

Related stories