کولیشن سپورٹ فنڈ کی معطلی پاکستان سے سیکیورٹی تعاون منسوخی کا حصہ ہے،پینٹاگون

2018-09-03 19:53:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

واشنگٹن(آئی این پی )  امریکہ نے کہا  ہے کہ پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کی معطلی کا اعلان جنوری 2018 میں کیا گیا تھا، اس میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے، سیکیورٹی تعاون منسوخی میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے،فنڈ کی منسوخی کی حالیہ خبروں سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی تفصیلات کو مسخ کیاگیا، پاکستان پر حقانی گروپ سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلا ف بلا امتیاز کارروائی ، طالبان قیادت کو مذاکرات کی میز پر لانے یا گرفتار کرکے بے دخلی کے لیے پاکستان پر دبا ڈالتے رہیں گے۔ترجمان پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ 30 کروڑ ڈالر امداد منسوخی سے متعلق اعلان  نیا فیصلہ یا نیا اعلان نہیں، یہ اعلان فنڈز کی ازسرنو ترتیب کیلئے مدت ایکسپائر ہونے سے پہلے جولائی کی درخواست کی توثیق ہے۔ترجمان نے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی معطلی کی صورت حال برقرار ہے، پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کی معطلی کا اعلان جنوری 2018 میں کیا گیا تھا، سیکیورٹی تعاون منسوخی میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے اور 30 کروڑ ڈالر منسوخی کی خبروں میں کئی چیزوں کوسیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا، فنڈ کی منسوخی کی حالیہ خبروں سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی تفصیلات کو مسخ کیاگیا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکا جنوری سے پاکستانی فوجی حکام سے اعلی ترین سطح پر رابطے میں ہے، امریکا اور پاکستان تمام دہشگرد گروپوں کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہیں، پاکستان اور امریکا افغانستان کا مستقبل پر امن ہونے کا  وژن رکھتے ہیں۔ترجمان پینٹاگون نے مزید کہا کہ پاکستان پر حقانی گروپ سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلا ف بلا امتیاز کارروائی کے لیے دباو ڈالتے رہیں گے، طالبان قیادت کو مذاکرات کی میز پر لانے یا گرفتار کرکے بے دخلی کے لیے بھی پاکستان پر دبا ڈالتے رہیں گے۔


شیئر

Related stories