پاکستانی وزیراعظم کاسمگلنگ، حوالہ اور ہنڈی کی روک تھام کیلئے قوانین مزید موثر بنانے کا فیصلہ

2018-09-04 16:26:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی ) سمگلنگ، حوالہ اورہنڈی جیسے غیرقانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کے خاتمے کیلئے اسلام آباد میں اعلی سطح کاایک اجلاس ہوا۔پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سمگلنگ ،حوالہ اورہنڈی کے خاتمے کیلئے ضروری ترامیم کے ذریعے موجودہ قوانین کو مزیدموثربنایاجائے گا۔اجلاس میں اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو کسٹمز ،سٹیٹ بنک، ایف بی آر اورایف آئی اے کے نمائندوں پرمشتمل ہوگی۔کمیٹی ایک ہفتے میں وزیراعظم کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔وزیراعظم نے وزارت داخلہ کواس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر مربوط اور جامع حکمت عملی کے بارے میں اقدامات کیلئے اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔سیکرٹری تجارت اورفیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے وزیراعظم کوسمگلنگ اور غیرقانونی ذرائع سے رقم کی منتقلی کی وجہ سے قومی معیشت کوپہنچنے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔


شیئر

Related stories