رواں ما لی سال کے پہلے ماہ میں خشک میوہ جات کی برآمدات میں 50فیصد کمی

2018-09-04 16:28:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

فیصل آباد (آئی این پی )رواں ما لی سال کے پہلے ماہ میں خشک میوہ جات کی برآمدات میں 50فیصد کمی تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے ماہ میں16لا کھ ڈالر کے خشک میوہ جات جن میں اخروٹ،خشک خوبا نی ،انار دا نہ،سو گی،مونگ پھلی اور دیگر خشک فروٹ شا مل ہیں برآمد کیے گئے تھے جو رواں سال کے پہلے ماہ میں 50فیصد کمی کے 8لا کھ ڈا لر رہی خشک فروٹ کے برآمد کندگان کے مطابق شما لی علاقہ جات اور کوئٹہ میں پھل دار درختو ں کی کٹا ئی کا عمل تیزی سے شروع ہے جس کی وجہ سے ان پھلوں کی پیداوار  کمی ہو ئی اور ان خشک فروٹ کی برآمدات انتہا ئی کم ہو ئیں۔


شیئر

Related stories