عارف علوی بطور پاکستانی صدارتی امیدوار کامیاب قرار، حتمی نتیجہ

2018-09-05 18:39:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عارف علوی بطور پاکستانی صدارتی امیدوار کامیاب قرار، حتمی نتیجہ

عارف علوی بطور پاکستانی صدارتی امیدوار کامیاب قرار، حتمی نتیجہ

اسلام آباد(آئی این پی ) چیف الیکشن کمشنر نے  فارم 7 پر  صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ مرتب کرلیا ، تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی بطور صدارتی امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں،صدارتی انتخاب میں مجموعی طور پر ایک ہزار 110 ووٹ کاسٹ ہوئے، عارف علوی کو 576 مجموعی درست ووٹ ملے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن نے فارم 7 پر صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ مرتب کرلیا اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار محمد رضا نے بطور ریٹرننگ افسر حتمی نتیجہ مرتب کیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب میں مجموعی طور پر ایک ہزار 110 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے 28 ووٹ مسترد ہوئے جب کہ 1 ہزار 82 ووٹ درست قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کامیاب ہونے والے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو 576 مجموعی درست ووٹ ملے۔الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ وفاقی حکومت کو بھجوایا  دیا ، صدر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔


شیئر

Related stories