میرے لیے1000 سے زائد ٹویٹ پڑھنامشکل، لیکن ہر پیغام پڑھا جائے گا، ڈاکٹر عارف علوی

2018-09-05 18:40:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کے نو منتخب  صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا  ہے کہ    ٹوئٹر پر میرے  لیے1000 سے زائد پیغامات پڑھنامشکل ہے، میں  ہر ایک پیغام کو پڑھا جائے گا، وہ میرے  لیے امید کی کرن کی مانند ہیں میں یقین دلاتا ہوں   عمران خان حکومت میں میرے تمام ساتھی عوام کے نئے پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے کام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی ملک کے تیرھویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، ان کی کامیابی پرانہیں ملک بھر سے مبارک باد کے پیغامات وصول ہورہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اسی حوالے سے ایک پوسٹ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ میرے  لیے1000 سے زائد پیغامات پڑھنامشکل ہے۔ لیکن ان میں سے ہر ایک پیغام کو پڑھا جائے گا کیونکہ وہ میرے  لیے امید کی کرن کی مانند ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کی نئی حکومت میں میرے تمام ساتھی عوام کے نئے پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے کام کریں گے۔اس سے  قبل ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک اور پوسٹ شیئر  کی جس میں انہوں نے انتخابات میں کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں ہر اس نعمت کا جو اس  نے  عطا کی۔ اسکی بارگاہ میں یہ دعا کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کہ غریبوں کی قسمت بدلنے میں عمران کی نئی حکومت کے لیے کامیابی کے راستے کھول دے۔ آمین!آخر میں انہوں نے لکھا کہ میں آپ سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔ عارف علوی کی کامیابی وزیراعظم عمران خان نے بھی انہیں منفرد انداز میں مبارک باددی ہے۔ ٹوئٹر پر عمران خان نے عارف علوی کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ایام جوانی کی ایک جھلک، صدر پاکستان منتخب ہونے پر ڈاکر عارف علوی کو دلی مبارکباد۔


شیئر

Related stories