پاکستانی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین کی چینی سفیر سے ملاقات

2018-09-07 16:19:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کےوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہپاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ مشکلات اور کڑے وقت میں مزید مضبوط ہوئی ،پاکستان اور چین کی دوستی مشترکہ مفادات، اصولوں اور مختلف شعبوں میں تعاون پر مبنی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت  ان تعلقات کو مزید مضبوط ، زیادہ فائدہ مند اور شفاف بنائے گی،تعلقات سرکاری اور عوامی  سطح پر ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے۔وہ جمعرات کو چینی سفیر سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور ، سی پیک ، فلم اور ذرائع ابلاغ کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میںچینی سفیر نے پاکستان کی  موجودہ حکومت کی طرف سے سماجی اور اقتصادی پالیسیوں کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں سی پیک منصوبے کے تحت فلم ، پروڈکشن اور  آرٹسٹ پروگرام کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی چینی سفیر کی جانب سے مشترکہ فلم سازی کے امور پر دلچسپی کا اظہار  کیا گیا۔وزیر اطلاعات نے حکومت کی طرف سے فلموں ، پروڈکشن اور مشترکہ منصوبوں کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہفلموں کی مشترکہ پروڈکشن اور فنکاروں کی استدعا کار بڑھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے،دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی روابط مزید مضبوط ہو گے۔ملاقات میں ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تعاون اور اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔


شیئر

Related stories