پاکستان، چین کا اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

2018-09-08 16:17:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان، چین کا اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان، چین کا اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ


پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ای   نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ون آن ون ملاقات  کی،پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی  جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ نے کی ،چین   نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے عزم کا اظہار  کیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔اس موقع پر دونوں وزرا خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ون آن ون ملاقات کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوا۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی  جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ نے کی ۔مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے تمام امور پر بات چیت کی گئی جبکہ چین نے پاکستان کی معیشت کے استحکام اور اسٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے مزید استحکام کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا  ہے کہ سی پیک حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


شیئر

Related stories