ملالہ یوسف زئی کی ٹروڈو سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم پر گفتگو

2018-09-08 16:18:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اوٹاوا(آئی این پی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی۔ کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات پر بہت خوشی ہوئی۔جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ ملاقات میں ملالہ سے جی 7 کی صنفی برابری سے متعلق مشاورتی کونسل کے امور پر بھی بات ہوئی تاہم ہمارا عزم ہے کہ دنیا میں زیادہ سے زیادہ لڑکیاں اسکول کی تعلیم حاصل کریں۔خیال رہے ملالہ اس وقت لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں ساتھ ہی وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کے لیے بھی کام کرتی ہیں جس کے لیے ملالہ فنڈز کا قیام عمل میں لایا گیا۔ملالہ کو اپریل 2017 میں کینیڈا کی اعزازی شہریت دی گئی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے ملالہ کو جہالت کے اندھیروں میں تعلیم کی روشنی قرار دیتے ہوئے ان کے کینیڈین شہری بننے پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔


شیئر

Related stories