پاکستان نے خطے میں علاقائی تعاون بڑھانے کیلئے بہترین کام کیا،چینی وزیرخارجہ وانگ ای

2018-09-08 18:36:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان نے خطے میں علاقائی تعاون بڑھانے کیلئے بہترین کام کیا،چینی وزیرخارجہ وانگ ای

پاکستان نے خطے میں علاقائی تعاون بڑھانے کیلئے بہترین کام کیا،چینی وزیرخارجہ وانگ ای

 اسلام آباد (آئی این پی ) چینی وزیرخارجہ وانگ ای  نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا، پاکستان کے ساتھ جاری تمام منصوبے مکمل کریں گے ، چینی تعاون کا مقصد پاکستان میں تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں کو بہتر بنانا ہے، دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ چین کی ترجیحات میں شامل، چین تمام ایشوز پر پاکستان کی مکمل حمایت کرتا رہے گا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت سی قربانیاں دی ہیں، سی پیک  ون بیلٹ ون وژن کا عکاس ہے ،پاک چین تجارتی حجم میں مزید اضافہ کے خواہش مند ہیں، افغانستان میں امن کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے، پاکستان نے خطے میں علاقائی تعاون بڑھانے کیلئے بہترین کام کیا۔    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کے ہمراہ  مشترکہ   کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا کہ ، چین پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے، پاکستان کو در پیش مسائل کو مل کر حل کرلیںگے، چین پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا، میرا پاکستان کے دورے کا مقصد نئی حکومت کے ساتھ رابطے بڑھانا ہے، چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات بہت مثبت رہی، پا کستان کے ساتھ تزویراتی تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے،غربت کے خاتمے اور پاکستان کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون کریں گے، پاکستان کے ساتھ جاری تمام منصوبے مکمل کریں گے، دونوں ملکوں کے تعاون سے سرمایہ کاری میں اضافہ اور بے روزگاری میں کمی ہو گی، چینی تعاون کا مقصد پاکستان میں تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں کو بہتر بنانا ہے، دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ چین کی ترجیحات میں شامل ہے، خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان نومبر میں چین کا دورہ کریں گے اور چین میں ہونے والی نمائش بھی دیکھیں گے، چین تمام ایشوز پر پاکستان کی مکمل حمایت کرتا رہے گا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت سی قربانیاں دی ہیں انہوں  نے کہا کہ ملاقات میں تجارتی تعلقات بڑھانے پر بات چیت ہوئی، دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی تعاون اور باہمی اشتراک پر مبنی ہیں۔ سی پیک چینی صدر کے ون بیلٹ ون وژن کا عکاس ہے۔ آج کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی ایشوز پر گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عوامی رابطوں اور دوروں سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھے گا، معیشت کی بہتری اور غربت کے خاتمے کے لیے مشترکہ سیمینار کریں گے۔ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔وانگ ای نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاک چین تجارتی حجم میں مزید اضافے کے خواہش مند ہیں، افغانستان میں امن کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں علاقائی تعاون بڑھانے کیلئے بہترین کام کیا ہے جس کو سراہا جانا چاہیے۔


شیئر

Related stories