سی پیک سے بھرپور کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور پاکستان کے قرضوں کے بوجھ میں اضافہ نہیں ہوا۔ وانگ ای

2018-09-08 19:18:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سی پیک سے بھرپور کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور پاکستان کے قرضوں کے بوجھ میں اضافہ نہیں ہوا۔ وانگ ای

سی پیک سے بھرپور کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور پاکستان کے قرضوں کے بوجھ میں اضافہ نہیں ہوا۔ وانگ ای


چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے آٹھ تاریخ کو اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے سلسلے میں ٹھوس کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور پاکستان کے بوجھ میں ہر گز اضافہ نہیں ہوا۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک کے سلسلے میں کل بائیس تعمیراتی منصوبے ہیں جن میں سے نو مکمل ہو چکے ہیں اور باقی تیرہ زیر تعمیر ہیں۔ان منصوبوں پر سرمایہ کاری کی کل مالیت  انیس ارب امریکی ڈالرہے جن سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی سالانہ شرح میں ایک  سے دو فیصدتک  کا اضافہ سامنے آ رہا ہے اور  پاکستان میں روزگار کےستر ہزار سے زائد مواقع میسر ہوئے ہیں۔سی پیک کسی خاص علاقے اور  گروہ کے بجائے پورے پاکستان اور  تمام پاکستانی عوام کے لیے ہے۔
جناب وانگ ای نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کے تمام بیرونی قرضوں میں سینتالیس فیصد کثیر الطرفہ مالیاتی اداروں سے حاصل کیےگئے ہیں جبکہ سی پیک کے کل بائیس منصوبوں میں سے اٹھارہ منصوبوں کی سرمایہ کاری چین کی براہ راست سرمایہ کاری یا امداد سے ہے ۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ  سی پیک کے منصوبوں کے باعث پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں اضافہ نہیں ہوا ۔


شیئر

Related stories