چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اتفاق رائےسے طے کردہ دس اہم نکات

2018-09-08 19:23:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn



نو تاریخ کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ نامہ نگاروں سے ملاقات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کےدرمیان چین پاک ہر موسم کے حکمت عملی کے تعاون کے ساتھی کے تعلقات کے فروغ کے لئے اتفاق رائے سے طے کردہ دس اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ 
پہلا  نکتہ یہ کہ، اسٹریٹیجک معاملات پر باہمی اعتماد میں اضافہ کیا جائےگا اور اسٹریٹجک مواصلات کو فروغ دیا جائے گا۔ دوسرا یہ  کہ سی پیک کی تعمیر کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا۔ تیسرا نکتہ یہ کہ دو طرفہ متوازن تجارتی  ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ چوتھا  یہ کہ پیداوار کی صلاحیت کے شعبے میں باہمی تعاون کو توسیع دی جائے گی پانچواں ،عوام کی زندگی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے باہمی تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔ چھٹا یہ  کہ دفاعی سیکورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ ساتواں نکتہ  کہ ملکی انظامی معاملات سے متعلق تجربات کے تبادلوں کو بڑھایا جائے گا۔ آٹھواں یہ کہ ثقافتی شعبے میں تبادلوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ نواں  کہ بین الاقوامی و علاقائی امور میں باہمی تعاون کو توسیع  دی جائے گی اور دسواں  نکتہ یہ ہے کہ چین پاکستان ہر موسم کے حکمت عملی کے تعاون کے ساتھی کے تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچایا جائے گا اور مزید یہ کہ  چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیاجائے گا۔ 


شیئر

Related stories