چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی پاکستان کےچیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجو ہ سے ملاقات

2018-09-09 16:15:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی پاکستان کےچیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجو ہ سے ملاقات

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی پاکستان کےچیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجو ہ سے ملاقات



چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے آٹھ تاریخ کو اسلام آباد میں پاکستان کےچیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجو سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، وانگ ای نے کہا کہ پاکستان کی  نئی حکومتوں کے قیام کے وقت میرے دورے کا مقصد پاکستان کی نئی حکومت سے رابطہ کرکےچین پاک سدا بہارتعاون اور دوستی کے تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانا ہوتا ہے۔ پاکستانی فوج چین پاک دوستی کی بہترین حفاظت کرنے والی ہے۔ دونوں افواج کے درمیان باہمی تعلقات چین پاک ہر موسم کے حکمت عملی کے تعاون کے ساتھی کے تعلقات کا اہم حصہ بھی ہے۔جو چین اور پاکستان کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔ چین کو امید ہے کہ پاکستانی فوج دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مزیدخدمات سرانجام دے گی۔ پاکستانی فوج نے سی پیک کی تعمیر میں سکیورٹی کے حوالے سے اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔ چین کو یقین ہے کہ پاکستانی فوج سی پیک کی سکیورٹی کی ذمہ داری بہتر انداز میں نبھا تی رہے گی ۔ 
اس کے ساتھ ساتھ، وانگ ای نے نشاندہی کی کہ اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں ۔ گزشتہ سال سے چین ، افغانستان پاکستان تعلقات کی بہتری اور افغانستان کے مصالحتی عمل کی حمایت کیلئے ثالث کا کردا ر ادا کرہا ہے۔ چین پاکستان افغانستان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ 


شیئر

Related stories