پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات

2018-09-09 16:16:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات


آٹھ تاریخ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اسلام آباد میں  پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر جناب وانگ ای نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کی دوستی چین پاک تعلقات کی ترقی کی بنیاد اور چین پاک اسٹریٹیجک شراکتداری کے تعلقات کی قوت محرکہ ہے۔چین پاک اقتصادی راہداری پاکستان کی اقتصادی ترقی کےلیے اہم منصوبہ ہےجس پر ابتدائی پیش رفت کے بعدنتائج بھی سامنے آ رہےہیں۔آنے والے دنوں میں عوام کی زندگی کی بہتری اورروزگار میں اضافےسمیت مختلف شعبوں میں زیادہ سرمایہ کاری کی جائیگی تاکہ پاکستان کے پورے عوام کو متعلقہ منصوبوں سے فائدہ ملے۔
اس موقع پر جناب اسد قیصر نے  کہا کہ سی پیک کی تعمیر پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی ، پاک چین تعلقات ، اور علاقائی امن و خوشحالی کے لیے فائدہ مند ہے۔ پاکستان کی قومی اسیمبلی سی پیک کی بھرپورحمایت کرتی رہیگی، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تبادلوں اور دونوں ملکوں کے قانون ساز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیتی رہیگی ۔حکومت ملک و قوم کے انتظام و انصرام، انسداد بد اعنوانی، اور پیشہ ورانہ تعلیم سمیت  مختلف شعبوں میں چین کے کامیاب تجربات سے استفادہ کرنا چاہتی ہے۔


شیئر

Related stories