وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک چین تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

2018-09-09 18:16:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای  نے ملاقات کی' ملاقات میں پاک چین تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو  وزیراعظم عمران خان سے چین کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی' ملاقات میں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاک چین تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو چینی وزیر خارجہ نے دورہ چین کی دعوت دی اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے چین پاکستان کا بہت بااعتماد دوست ہے۔ سی پیک سے معاشی  سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔  سی پیک سے دونوں ممالک میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کروائی۔


شیئر

Related stories