نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے 13ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

2018-09-09 18:23:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد(آئی این پی ) نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے 13ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا،ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے صدر مملکت عارف علوی سے حلف لیا۔ اتوار کو ایوان صدر میں نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی  نے 13ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا  اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی سے حلف  لیا ۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات موجود تھے ۔تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور شاہ فرمان ،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلی بلوچستان جام کمال ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ایوان صدر میں موجود  تھے ۔نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی  نے حلف اٹھانے کے بعد جب حلف نامے پہ دستخط  کیلئے  تو  جس کے بعد  ممنون حسین کی پانچ سالہ مدت صدارت ختم ہو گی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں 353 الیکٹورل ووٹ لے کر ملک کے آئندہ صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے زمانہ طالب علمی سے سیاست میں حصہ لینا شروع کیا اور 1996 میں پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل تھے پیشے کے اعتبار سے نو منتخب صدر ڈینٹسٹ ہیں جو پہلی بار 2013 کے انتخابات میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔


شیئر

Related stories