سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے،وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار

2018-09-10 15:56:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


 اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کے  وزیرمنصوبہ بندی ،ترقی اوراصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے اوردنیا بھر سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ وہ اس منافع بخش موقع سے فائدہ اٹھاسکیں۔اسلام آباد میں چین کی قومی ترقی اوراصلاحات کے کمیشن کے نائب چیئرمین  نینگ جیزنے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کوکامیاب بنانے کیلئے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت ملکی ذرائع پرمبنی توانائی کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ ملک کے درآمدی بل میں کمی اور سستی بجلی کی فراہمی کی ضمانت دی جاسکے۔  انہوں نے اس عزم کااعادہ کیا کہ چینی کمپنیاں چین پاکستان اقتصادی راہداری مکمل کرنے کیلئے بھرپورطریقے سے کام کریں گی۔ملاقات کے دوران فریقین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری میں تیسر ے ملک کی شراکت یقینی بنانے کیلئے طریق کار متعارف کرانے پراتفاق کیا۔انہوں نے گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پرکام مزید تیز کرنے اوراس سال گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے ،فنی ادارے اور ہسپتال کاسنگ بنیاد رکھنے کاعمل یقینی بنانے کافیصلہ بھی کیا۔


شیئر

Related stories