کھیلوں میں بہتری وقت کی ضرورت اور اولین ترجیح ہے' عمران خان

2018-09-11 17:00:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کھیلوں میں بہتری وقت کی ضرورت اور اولین ترجیح ہے' وزیراعظم سے پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے ملاقات کی اور کرکٹ  معاملات پر عمران خان کو بریفنگ دی۔ منگل کو وزیراعظم سے پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ن احسان مانی نے کرکٹ  معاملات پر عمران خان کو بریفنگ دی۔  اس کے علاوہ کرکٹ بورڈ کو چلانے اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے پر  بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے فرسٹ کلاس کرکٹ  کے ڈھانچے پر احسان مانی کو ہدایات جاری کیں اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی عمران خان کو ہاکی  معاملات پر بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کو کھیلوں  کی تمام صورتحال اور حقائق سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کھیلوں میں بہتری وقت کی ضرورت  اور اولین ترجیح ہے۔


شیئر

Related stories