سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل ،اس کی سیکیورٹی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

2018-09-12 16:42:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

راولپنڈی(آئی این پی )پاکستان کے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے، اس کی سیکیورٹی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے چین کے سفیر سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چینی سفیر نے چینی وزیرخارجہ کے کامیاب دورے اور سی پیک کے لیے پاکستان میں حمایت کو سراہا۔

شیئر

Related stories