عالمی امن کیلئے پاکستان کی گرانقدرخدمات ہیں' ملیحہ لودھی

2018-09-13 16:13:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


نیویارک(آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کا اہم رکن اور عالمی امن کے قیام کیلئے اس کی گرانقدر خدمات ہیں'2لاکھ سے زائد پاکستانی فوج کے جوانوں نے 1960سے لیکر اب تک اقوام متحدہ کی امن فوج کے ساتھ مختلف محاذوں پر اپنی خدمات انجام دیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی امن مباحثے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا شمار سلامتی کونسل کے ان پندرہ ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے جنہوں نے دنیا میں قیام امن کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ دولاکھ سے زائد پاکستانی فوج کے جوانوں نے انیس سو ساٹھ سے لیکر اب تک اقوام متحدہ کی امن فوج کے ساتھ مختلف محاذوں پر اپنی خدمات انجام دیں ہیں۔


شیئر

Related stories