پاکستان نے سی پیک منصوبوں پر نظرثانی کا تاثر مسترد کردیا

2018-09-13 19:06:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


 اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے  ترجمان دفتر خارجہ نے سی پیک منصوبوں پر نظر ثانی کا تاثر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان معاہدوں پر کوئی نظر ثانی نہیں کررہا، مائیک پومپیو کے دورے میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال ہوا ، مختلف موضوعات پر مذاکرات کا تسلسل ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، افغان مسئلے کا حل وہاں کے لوگوں کے ہاتھوں تلاش کرنے کی حمایت کرتے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود کا پہلا بیرون ملک دورہ افغانستان کا ہے،  وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ویزہ کی سختی صرف پاکستان نہیں، دیگر کئی ممالک کے ساتھ کی گئی ہے،  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے کافی کام ہو رہا ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سی پیک سے متعلق چین کے ساتھ ازسرنو معاہدوں کی تجدید کو مکمل طور پر مسترد کرچکے ہیں جب کہ سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی کا تاثر بھی مسترد کرتے ہیں، پاکستان ان معاہدوں پر کوئی نظر ثانی نہیں کررہا۔


شیئر

Related stories