چین اور پاکستان سی پیک کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے متفق ہیں ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی میڈیا گفتگو

2018-09-13 19:07:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا چائنہ اور پاکستان سی پیک کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لئے متفق ہیں' سی پیک کے حوالے سے میڈیا پر منفی بیانیے جاری  کئے گئے' ہم نے چینی ہم منصب سے سی پیک منصوبوں کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کی' دنیا میں اسی فیصد تجارت بحری راستوں سے ہورہی ہے۔  جمعرات کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا آج 56 ویں  کارکردگی میٹنگ تھی۔  گزشتہ ہفتے چینی  وزیر خارجہ پاکستان آئے تھے چائنہ اور پاکستان سی پیک کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لئے متفق ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے ایک منفی بیانیہ میڈیا پر جاری  ہو میڈیا میں سی پیک کے حوالے سے منفی خبریں گردش کررہی تھیں ہم نے چینی ہم منصب سے سی پیک منصوبوں کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کی۔ سی پیک پر جاری منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔  دنیا میں اسی فیصد تجارت بحری راستوں  سے ہورہی ہے ملکی صنعتوں کی ترقی کے لئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔  ریلوے اپ گریڈیشن  کے لئے ایم ایل ون منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کی بیس کروڑ عوام کے لئے ہمیں نیا مستقبل تلاش کرنا  ہے۔  پچھلی حکومت کو ایم ایل ون کو پہلی ترجیح پر رکھنا چاہئے تھا۔ سی پیک کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ میں نومبر یا دسمبر میں چین کا دورہ کروں گا۔ پاکستان کے بہترین انفراسٹرکچر کے لئے دو سو ارب ڈالر چاہئیں۔ اس کے بہترین  اسٹرکچر کے لئے کام کررہے ہیں۔ بندرگاہوں کے قریب صنعتی زون مفید ثابت ہوتا ہے پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج امپورٹ کا ہے سی پیک میں دیگر ممالک کی سرمایہ کاری کے لئے دو فوکل پرسن متعین کئے ہیں پاکستان کی جغرافیائی حیثیت دنیا تک قدرتی رسائی فراہم کرتی ہے۔


شیئر

Related stories