حکومت کا وزیراعظم ہا ئو س کو پوسٹ گریجویٹ تعلیمی ادارہ بنانے کا اعلان

2018-09-13 19:07:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کی  حکومت نے وزیراعظم ہا ئو س کو پوسٹ گریجویٹ تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ  حکومتوں کے شاہانہ طرز طریقے سے لوگ پریشان ہیں،حکمرانوں کا رہن سہن ایسا ہو کہ عوام کا پیسہ ضائع نہ ہو، وزیراعظم ہا ئو س  ایک ہزار 96 کنال پر مشتمل ہے ،اس کا سالانہ خرچہ 47 کروڑ سالانہ ہے،مجموعی طورپر وزیراعظم اور گورنر ہا ئو سز پر 115 کروڑ روپے سالانہ خرچ آتا ہے،یہ ادارہ پاکستان میں تعلیمی لحاظ سے منفرد ہوگا،گورنرہا ئو س مری کو ہیریٹیج یونیک ہوٹل اور پنجاب ہا ئو س مری کو ٹورسٹ کمپلیکس بنایا جائے گا۔اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے  کہا  کہ حکومتوں کے شاہانہ طرز طریقے سے لوگ پریشان ہیں، ضروری ہے کہ حکمرانوں کا رہن سہن ایسا ہو کہ عوام کا پیسہ ضائع نہ ہو، اس کے لیے وزیراعظم نے خود فیصلہ کیا کہ وہ وزیراعظم ہاس میں نہیں رہیں گے اور گورنرز گورنر ہاسز میں نہیں رہیں گے۔شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم ہا ئو س اس وقت ایک ہزار 96 کنال پر مشتمل ہے اور اس کا سالانہ خرچہ 47 کروڑ سالانہ ہے جب کہ مجموعی طورپر وزیراعظم اور گورنر ہا ئو سز پر 115 کروڑ روپے سالانہ خرچ آتا ہے لہذا اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم ہا ئو س کو اعلی درجے کا پوسٹ گریجویٹ تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا، اس کے پیچھے زمین پر مزید تعمیر بھی کی جائے گی۔وزیر تعلیم  نے کہا کہ پی سی ون بنے گا اور پلان تشکیل دیں گے، یہ ادارہ پاکستان میں تعلیمی لحاظ سے منفرد ہوگا۔شفت محمود نے بتایا کہ گورنرہا ئو س مری کو ہیریٹیج یونیک ہوٹل اور پنجاب ہا ئو س مری کو ٹورسٹ کمپلیکس بنایا جائے گا جب کہ راولپنڈی پنجاب ہا ئو س اور گورنر ہائوس کی عمارت کو تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گورنر ہاس لاہور کو ایک میوزیم اور آرٹ گیلری بنایا جائے گا، گورنر ہاس میں پارک کو عوام کے لیے کھولا جائے گا، 90 شاہراہ کو کرافٹ میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا اور شاہراہ پر موجود ہال کو کنونشن سینٹر میں تبدیل کیا جائے گا جب کہ چنبا ہا ئو س کو گورنر آفس میں تبدیل کیا جائے گا،اسٹیٹ گیسٹ ہاس مال روڈ میں فائیو اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا۔شفقت محمود  نے کہا  کہ گورنر ہا ئو س بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا جب کہ کراچی کے گورنر ہا ئو س کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے، حکومت کے ساتھ مل کر گورنر ہاس پر فیصلہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ نتھیا گلی کے گورنر ہاس کو اعلی درجے کا رزارٹ بنا دیا جائے گا، باقی دیگر اہم سرکاری عمارتوں سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے، ایوان صدر سے متعلق فیصلہ بھی دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories