وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے پہلے غیر ملکی دورہ پرکابل پہنچ گئے

2018-09-15 16:23:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی ) ہفتہ کو  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ  گئے۔ یہ ان کا پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد بطور وزیر خارجہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورے کے دوران افغانستان کی اعلی ترین قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور خطے میں امن و استحکام قائم کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی افغان صدر کو وزیراعظم کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیر خارجہ کا اپنے پہلے دورے کے لیے کابل کا انتخاب پاکستان کی افغانستان اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کامیاب دورے سے مستقبل میں امن مذاکرات اور باہمی تعلقات میں مزید پیش رفت ہوگی۔

شیئر

Related stories