افغان صدر کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات

2018-09-16 15:47:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغان صدر محمد اشرف غنی  نے ہفتے کے روز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے   ملاقات کی. افغان صدارتی محل   کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات   چیت سمیت ، افغان امن عمل ، اس کے استحکام  اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ   تعاون نیز افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی حمایت سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ صدر   اشرف غنی نے کہا کہ  افغانستان ۔ پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی اور افغان ۔   پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ  تعاون  ،دو طرفہ  تعاون  کے فریم ورک کو مثبت  انداز میں آگے   بڑحانے کے لیے اہم ہیں ۔ وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ   کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں انہوں نے اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے بھی   ملاقات کی اور دونوں ہمسائیوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔ 


شیئر

Related stories