پاک چین سرحد خنجراب پر موسم سرما کی پہلی برفباری
2018-09-16 19:02:40
گلگت بلتستان(آئی این پی ) پاک چین سرحد خنجراب پر موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا،سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری اور موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے پاک چین سرحد پر پہنچنا شروع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین سرحد خنجراب پر موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا اس کے ساتھ ہی سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری اور موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے پاک چین سرحد پر پہنچ رہی ہے۔