سی پیک نے پا ک چین دوطرفہ تعلقات کونئی جہت دی ،مسعودخالد

2018-09-16 19:03:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیجنگ (آئی این پی )چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبے نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔ ایک بیان   میں  انہوں نے کہا کہ چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی، بنیادی ڈھابچے، ٹرانسپورٹ، گوادر بندرگاہ، صنعتی پارکس اور اقتصادی زونز کے قیام سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری متعدد منصوبوں کا مجموعہ ہے جن کے ثمرات حاصل ہونا شروع ہوگئے ہیں اور پاکستان کی اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے۔سفیر نے کہا کہ تقریباً ستر ہزار پاکستانی شہری چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے گئے مختلف منصوبوں میں کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین میں نوجامعات نے اردو زبان سکھانے کی تعلیم شروع کی ہے جبکہ پچیس ہزار پاکستانی طلبا چین کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔خالد مسعود نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں خطے میں قیام امن کیلئے ملکر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی نمائش اور دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے اداروں کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

شیئر

Related stories