پاک برطانیہ تاریخی تعلقات کثیر الجہتی سٹریٹیجک شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی

2018-09-17 16:53:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد (آئی این پی)  پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  ہے کہ تاریخی تعلقات کو کثیر الجہتی  سٹریٹیجک شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت  ہے' ۔برطانوی وزیر داخلہ  ساجد جاوید  نے کہا برطانیہ پاکستان کے ساتھ  تمام امور پر بات چیت کا خواہاں ہے۔' وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی وزیر داخلہ  ساجد جاوید نے ملاقات کی۔  پیر کو برطانوی وزیر داخلہ  ساجد جاوید  کی دفتر خارجہ آمد ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ساجد جاوید کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی وزیر داخلہ  ساجد جاوید نے ملاقات کی۔   ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تاریخی تعلقات کو کثیر الجہتی سٹریٹیجک شراکت داری  میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ منی لانڈرنگ اور اثاثوں کی واپسی پر تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے ساجد  جاوید نے کہا برطانیہ پاکستان کے ساتھ تمام امور پر  بات چیت کا خواہاں ہے۔  پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔


شیئر

Related stories