افغانستان میں طویل جنگ کا خاتمہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، پاکستان

2018-09-18 15:47:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نیو یارک(آئی این پی) پاکستان کی اقوام متحد ہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی  نے کہا ہے کہ افغانستان میں طویل جنگ کا خاتمہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔' پاکستان اور افغانستان کی تقدیریں آپس میں ملی ہوئی ہیں۔'امن و استحکام کیلئے پاک افغان ایکشن پلان جامع مذاکرات کیلئے فریم ورک ہے۔'لچک نہ دکھائی گئی تو سیاسی حل کیلئے سنجیدہ مذاکرات التواء  کا شکار ہو سکتے ہیں۔'داعش اور اس کے زیر اثر گروہوں سے افغانستان اور اس کے پڑوسیوں ہی نہیں دنیا کو خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موقع کا فائدہ اٹھانے کی ذمہ داری ان پر ہے جو افغان تنازع میں براہ راست شریک ہیں۔

شیئر

Related stories